اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کی ہٹ دھرمی،پاکستانی شیفس کے ویزےروک دیئے

بھارت نے ورلڈ ہیریٹج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 2018 کے مقابلوں میں شرکت کے لیے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ بھارت نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کے بعد پاکستانی شیفس کو بھی ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ ورلڈ ہیر یٹج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 12 سے 14 اکتوبر کو بھارت میں منعقد ہو رہا ہے تاہم نئی دہلی حکومت نے عالمی مقابلوں میں پاکستانی شیفس کو شرکت سے روک دیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی شیفس نے پیرس میں صدر ورلڈ شیفز سے بھارتی رویئے کی شکایت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان شیف ایسوسی ایشن احمد شفیق نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو فوڈ فیسٹول مقابلوں میں شکست دینے جا رہے تھے، ہم نے ویزے جمع کروانے کی تیاری کرلی تھی لیکن عین وقت پر بھارت نے ہمارا دعوت نامہ منسوخ کردیا اور فیسٹول کے منتظمین نے ایک خط کے ذریعے بتایا کہ ہم سیاسی حالات کے باعث شدید دباؤ کا شکارہیں اس لئے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے۔