اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جہانگیرترین کی جگہ گجرات سے جنرل سیکرٹری نامزد

گجرات(محمدوسیم بیگ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نےارشد داد کو پارٹی کا مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کردیا،واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے خالی ہوا تھا،ارشد داد کا تعلق گجرات کےگاؤں پنجن کسانہ سےہےوہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا کردیاگیاہے، ارشد داد پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں شمار کیے جاتے ہیں اور الیکشن 2018 کے ٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملے پر انہوں نے ریویو کمیٹی کے سربراہ کے طور بھی کام کیا تھا،وہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے،واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے دسمبر 2017 میں جہانگیر ترین کو آئین کےآرٹیکل 62 ون ایف کےتحت تاحیات نااہل قرار دیتےہوئے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ انہوں نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا،بعدازاں گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نااہلی برقرار رکھتے ہوئے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی، جس کے بعد وہ پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئے اور کوئی بھی عوامی یا پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔