بلدیاتی الیکشن کی بڑی تیاری؟

لاہور(نبیل رشید)پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرر و تبادلے کر دئیے گئے،صالحہ سعید ڈپٹی کمشنرلاہور،ذوالفقارحمیدسی سی پی او ،وقاص نذیرڈی آئی جی آپریشنز اور انعام وحیدڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کردیئے گئے، زاہد اقبال اعوان ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ فیصل آباد ،عمران قریشی کوڈائریکٹر لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ، نویدشہزادمرزاڈی سی حافظ آباد،راؤامتیازاحمدکوڈپٹی کمشنرلودھراں،سردارسیف اللہ ڈوگرڈپٹی کمشنرساہیوال،محمدسہیل خواجہ ڈپٹی کمشنرجہلم ،عشرت اللہ کوڈپٹی کمشنر اٹک،محمدزمان وٹوکوایڈیشنل کمشنرفیصل آباد، شوزب سعیدکوڈپٹی کمشنربہاولپور،عبدالستارکوڈپٹی کمشنرچکوال،صلوت سعیدکوڈپٹی کمشنر سرگودھا، ڈاکٹراحتشام انورکوڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ ، بابربشیرکوڈپٹی کمشنرلیہ ، محمدالطاف کوڈپٹی کمشنرراجن پور،امان انورڈپٹی کمشنرچنیوٹ ، محمدوحیداصغرکوڈپٹی کمشنرنارووال ،صاحبزادی نسیمہ عمرڈپٹی کمشنراوکاڑہ ، مریم خان کوڈپٹی کمشنرقصور اور احمدکمال کوڈپٹی کمشنرپاکپتن تعینات کردیاگیا ہے جبکہ پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تقرروتبادلےکیے گئے ہیں، ڈی آئی جی ذوالفقارحمیدسی سی پی اولاہور، وقاص نذیر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، انعام وحیدڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور، طارق عباس قریشی آرپی اوگوجرانوالہ، بلال صدیق کوآرپی اوشیخوپورہ، امیرتیمورڈی پی او بہاولپور، وسیم سیال آرپی اوملتان، مرزا فاران بیگ ڈی آئی جی ٹریننگ پولیس کالج چوہنگ لاہور،سید خرم علی شاہ آر پی او سرگودھا ،سہیل حبیب تاجک آر پی او بہاولپور ، بی اے ناصرایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او ،کنور محمد شاہ رخ کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب، ہارون راشد ڈی پی اوراجن پور، ڈاکٹرسردارغیاث گل ،شہزاد آصف ڈی پی اوقصور،انورکھیتران ڈی پی او چنیوٹ،جہانزیب نذیرخان ڈی پی اوشیخوپورہ، رانا طاہررحمان ڈی پی اولیہ ،صادق علی کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سجاد کیانی کو ڈی پی او حافظ آباد، نجیب الرحمان ڈی پی او نارووال، کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء کوڈی پی اوساہیوال، عرفان طارق کو ڈی پی او بھکر، عبادت نثارکوڈی پی اوخوشاب اور ممتازاحمد دیوکوڈی پی اومیانوالی تعینات کردیاگیا ہے۔ملک اقبال ,زاہد نواز مروت او ررب نواز کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، منتظرمہدی،کاشف اسلم اور فیصل شہزاد کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔