منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (محمد جابر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرز کے خلاف ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں اور ابھی سے سندھ سے چیخوں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ ڈالر کی اسمنگلنگ کے ملوث اپنے دن گن لیں، کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔ آئی ایم ایف سے پروگرام میں کوئی جلدی نہیں، کوئی ڈکٹیشن نہیں لی، معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات کیں، منی بجٹ عوام دشمن نہیں بلکہ کاروبار کے لیے دوستانہ ہوگا، خام مال سستا ہوگا اور روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے اقتصادی نمایندگان سے بات چیت میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ڈالر کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت نہیں ، آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن نہیں لیتے ، معیشت میں اصلاحات ملک کے لیے کیں، آئی ایم ایف کے لیے نہیں، انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اقدامات پاکستان کی بہتری کے لیے ہیں ، منی لانڈرنگ پاکستان کی بہتری کے لیے ہے۔ مسلح گروہوں کا خاتمہ نیشنل ایکشن پروگرام کا حصہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ترسیلات زر 30 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے، پاکستان میں چیلنجز ہیں لیکن کوئی بحران نہیں ہے۔ جو مشکل فیصلے کرنا تھے کر لیے، بجلی اور گیس کے نرخ میں غریب طبقے کا خیال رکھا، ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کرنے جا رہا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، منی بجٹ میں خام مال سستا کریں گے، کاروبار کی سہولت دیں گے، منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا، روزگار لے کر آئے گا، سرمایہ کار اطمینان رکھیں ملک میں کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں ۔ سعودی عرب اور متحدہ امارات سے ایسے پروگرام لیے جو ملک کے لیے بہتر تھے۔ یہ المیہ ہے کہ پاکستان سود اترانے کے لیے قرض لیتا ہے۔ ماضی کی حکومتیں قرضوں کے لیے ملک کا دفاع پر بھی سمجھوتا کرتی رہیں۔ اب ایسا نہیں ہوگا، امریکا، افغانستان اور دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر کیے گئے ہیں۔ پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔۔ چین سے بھی اچھا پروگرام لیا گیا ہے۔ چین کے ساتھ سی پیک اب ایک سڑک نہیں یا بجلی گھر نہیں بلکہ پوری ایک معیشت ہے۔ چین کے ساتھ زراعت پر تعاون بڑھے گا۔ چین کے زرعی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ چین کی صنعتیں پاکستان میں لگ گی۔ برآمدات کے فروغ کے لیے پروگرام مرتب کیا، اور انہیں رعایتی گیس دی گئی۔