اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تل کے لڈو بیچنے والا نابینا شہری بھی کروڑ پتی نکلا

کراچی: جعلی اکاؤنٹس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، کراچی میں تل کے لڈو بیچنے والا نابینا شہری بھی کروڑ پتی نکلا۔ ایف بی آر نے ڈھائی کروڑ کی ٹرانزیکشن پر چھاپہ مارا تو جعلی اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔غریبوں کو راتوں رات کروڑوں کے سپنے دکھانے والا مسیحا نہ تھکا، کراچی میں جعلی اکاؤنٹس کا ایک اور کیس بے نقاب ہو گیا۔ تل کے لڈو بیچنے والا نابینا شہری بھی کروڑ پتی نکلا۔ کورنگی کے رہائشی لیاقت کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تو ادارے الرٹ ہوگئے۔ایف بی آر نے متاثرہ شہری کے گھر چھاپہ مارا، حقیقت سامنے آنے پر شہری کو ایف بی آر کے دفتر طلب کر لیا گیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے رابطے کے بعد جعلی اکاونٹ کا علم ہوا، میرا شناختی کارڈ تین بار کھو چکا ہے جس کی پولیس رپورٹ درج کروا چکا ہوں۔ حکام نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے، متاثرہ شہری مختلف علاقوں میں تل کے لڈو فروخت کرکے زندگی بسر کرتا ہے۔