اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی سکھیا گراؤنڈ میں پولیس نے کارروائی کے دوران سال نو پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں سکھیا گراؤنڈ میں قائم منشیات کے اڈے پر پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے سکھیا گراؤنڈ کے اطراف کے علاقے کو گھرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔پولیس کو سرچ آپریشن کے دوران جائے وقوع سے 2 دستی بم اور ایک بارود سے بھری موٹر سائیکل ملی، موٹر سائیکل میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب تھی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے ناکارہ بنادیا جب کہ جائے وقوعے سے 7 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں 8 سے 10 کلو بارود موجود تھا، پولیس کے مطابق برآمد کیے جانے والے دونوں بم روسی ساختہ ہیں جب کہ دہشت گردوں نے سال نو کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔