اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی دعوت پر ولی عہدکی پاکستان آمد

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ ان کی جانب سے بڑے معاشی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، اماراتی ولی عہد کا اسلام آباد پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا جب کہ اہم حکومتی شخصیات ان کا ائیر پورٹ پر استقبال کریں گی۔اماراتی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جب کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جس میں پاکستان اور یواے ای تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے جب کہ یو اے کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب کی طرح پاکستان کو امدادی پیکج فراہم کرے گا جس میں 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا جائے گا۔