اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ناقص کارکردگی سے سینئر پلیئر کے پاؤں پھسل گئے !

اسد شفیق، بابر اعظم، شان مسعود اور سرفراز احمد ترقی کے زینے چڑھنے میں کامیاب رہے، بولرز میں محمد عباس اور یاسر شاہ کو بھی تنزلی کا سامنا رہا، شاہین شاہ آفریدی 13 درجے کی چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔  تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میں شکست کے مضر اثرات کچھ کھلاڑیوں پر بھی پڑے،ان میں سینئر ترین بیٹسمین اظہر علی نمایاں ہیں، کافی عرصے تک ٹاپ 10میں موجود رہنے والے اظہر اب 19 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں، اسد شفیق کو کیپ ٹاؤن میں 20 اور 88 رنز بنانے کا صلہ 5 درجے ترقی کی صورت میں ملا جس سے وہ 24 ویں پوزیشن پر پہنچ چکے،بابر اعظم 2درجے ترقی سے ان کے پیچھے 25 ویں درجے پر آگئے، دونوں میچز میں قدرے بہتر بیٹنگ کرنے والے شان مسعود کو 22 درجے ترقی ملی جس سے وہ کیریئر بیسٹ 65 واں نمبر سنبھال چکے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد بھی 42 ویں سے 37 ویں نمبر پر آگئے۔بولرز رینکنگ میں ایک درجہ خسارے سے محمد عباس اب چھٹے درجے پر پہنچ گئے جبکہ یاسر شاہ کو بھی تنزلی نے 15 ویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔ شاہین شاہ آفریدی بہرحال ترقی کے زینے چڑھنے میں کامیاب رہے،انھوں نے کیپ ٹاؤن میں 4 وکٹیں لیں جس سے13 درجے کی جست لگا کر60 ویں پوزیشن پر براجمان ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرکے ریشابھ پانٹ نے اپنے ملک کے کئی نامی گرامی وکٹ کیپر بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ کیریئر بیسٹ 17 ویں نمبر پر پہنچ چکے جبکہ دھونی کی بہترین ٹیسٹ رینکنگ 19 رہی تھی۔ آسٹریلیا میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کے باوجود ٹاپ پر موجود بھارت کے پوائنٹس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،البتہ آسٹریلیا کو ایک پوائنٹ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، ٹیم بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہے،پاکستان کا 92 پوائنٹس کے ساتھ چھٹا درجہ رہا،ایک پوائنٹ کمی کے ساتھ سری لنکا ساتویں نمبر پر موجود ہے۔