جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقا کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سولہ رکنی ٹیم میں سرفراز احمد ، شان مسعود، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شعیب ملک، محمد عامر اور عثمان شینواری شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔