اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رمضان المبارک میں چینلزکی ریٹنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(خصوصی رپورٹ)مختلف ٹی وی چینلز کیلئے رمضان میں ریٹنگ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ کچھ لوگ رمضان میں آجانیوالے سیزنل مذہبی سکالرز کا مذاق بھی اڑاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ ریٹنگ کے حصول کی کوشش کرتے ہیں، پاکستانی ٹی وی چینلز کی رمضان میں کیاریٹنگ ہے اور کس پروگرام کی ریٹنگ سب سے زیادہ ہے؟ آئیے جانتے ہیں ۔
1
رمضان شروع ہونے سے ایک دن پہلے سحری کے وقت یعنی اڑھائی سے تین بجے کے درمیان کسی وجہ سے بے انتہاءلوگوں نے دیکھنے کے لیے سماءٹی وی کا انتخاب کیا۔
2
پھر افطاری کے وقت ہرچیزانتہائی پرسکون دکھائی دی اور مختلف چینلزکی ریٹنگ میں کوئی خاص فرق نہیں ۔
3
رمضان سے ایک دن قبل یعنی 6جون کو دن بھر کی اوسط ریٹنگ کچھ اس طرح رہی ۔
4
پھر رمضان شروع ہوگیا
پہلے ہی روزے سحری کے وقت دونجی ٹی وی چینلز کی ریٹنگ میں ڈرامائی حدتک اضافہ ہوا اور بیشتر چینلز کی ریٹنگ بالکل ہی گرگئی۔
5
ایسی ہی صورتحال افطاری کے وقت تھی ، سات سے آٹھ بجے اے آروائے ڈیجیٹل اور جیوانٹرٹینمنٹ کا غلبہ رہا۔
6
پورا ہفتہ ہی افطاری کے وقت یعنی چھ سے سات بجے یہی دونوں چینلز ریٹنگ کے معاملے میں چھائے رہے ۔
عامر لیاقت بمقابلہ فہد مصطفی
رمضان میں سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے دونوں شو گیم شوتھے جن کی میزبانی جیو انٹرٹینمنٹ پر ڈاکٹرعامر لیاقت اور اے آروائے ڈیجیٹل کے فہد مصطفی کررہے ہیں ،۔ بظاہر دونوں میں جنگ چھڑ ی ہے لیکن ریٹنگ میں کچھ زیادہ فرق نہیں ۔
7
عامر لیاقت اور فہد مصطفی کے پروگرام افطار کے بعد ساڑھے سات بجے شروع ہوتے ہیں ، رمضان کے پہلے ہفتے ساڑھے سات سے آٹھ بجے کے درمیان شوز کی ریٹنگ اوپر موجود گراف میں بھی دیکھی جاسکتی ہے اور فہد مصطفی کو ریٹنگ میں ڈاکٹرعامر لیاقت پر واضح برتری حاصل ہے ۔
8
جیو پر یہ پروگرام ساڑھے 9اور اے آروائے پر 10بجے تک نشر ہوتے ہیں ، دونوں پروگرامز کی اس دوران مجموعی ریٹنگ کچھ اس طرح رہی ۔
9
پرائم ٹائم سلاٹ میں افطاری کے بعد کے پروگرام میں فہد مصطفی کی واضح جیت رہی ، صرف یہی نہیں بلکہ اس نے بالآخر عامر لیاقت کو شکست دیدی ،کم از کم رمضان کے پہلے ہفتے ،عامر لیاقت کو اپنا تاج واپس لانے کے لیے ناقابل یقین حدتک کچھ کرنا ہوگا۔
10
مختصر یہ کہ جیوجب دیگر ٹی وی چینلزپر سحری و افطاری میں غلبہ پائے ہوئے تھا تو فہد مصطفی کے شو’جیتوپاکستان‘ نے جیوانٹرٹینمنٹ سے رمضان کی ریٹنگ چھین لی ۔
سخت مقابلے کے بعد اے آروائے رمضان کی مجموعی ریٹنگ کا چوہدری بننے میں کامیاب ہوگیا ، جب رمضان کی ریٹنگ کی بات ہوتو یہ مبارک ماہ واقعی چند چینلز کیلئے گیم چینجر ثابت ہوا، نیوزچینل تقریباً سارا سال ہی مناسب ریٹنگ لے لیتے ہیں ، لیکن اے آروائے ڈیجیٹل ، جیوانٹرٹینمنٹ اور اسی طرح کے دیگر چینلز کو رمضان میں ریٹنگ ملتی ہے ۔ انگلش او رپرنٹ میڈیا کے کئی شائقین ایسے پروگرامز سے نفرت کرتے ہیں لیکن بظاہر تنقید کے باوجود ہرکوئی یہ پروگرام دیکھ رہاہے ۔