اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حجرہ شاہ مقیم میں غنڈوں کا تاجر پر قاتلانہ حملہ

اوکاڑہ (آصف کھوکھرـ) حجرہ شاہ مقیم کے مین بازار میں بااثر غنڈوں کی تاجر پر فائرنگ قاتلانہ حملے سے بچ جانے کی صورت میں نوجوان کو اغواء کی کوشش ہمسایہ دوکانداران کے پہنچنے پر غنڈہ گرد عناصر فائرنگ کرتے بازار سے فرار ہونے میں کامیاب شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ،انجمن تاجران کا احتجاج اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل وی او حجرہ شاہ مقیم کے میں بازار میں شوز شاپ پر موجود سلمان خاں پر اپنے آپ کو علاقے کا ڈون اور چوہدری کہلوانے والے بااثر غنڈوں زاہد ، لیاقت ، صفدر ، ممتاز وغیرہ نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کردی، فائرنگ میں نوجوان کے بال بال بچ جانے سے ٹھڈوں گھونسوں اور لاتوں سے بہمانہ تشدد کر کے اغواء کرنے کی کوشش کی شور واویلا سن کر بازار کے دوکانداران پہنچے تو غنڈہ گرد مسلح عناصر فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ،جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا، انجمن تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، نائب صدر انجمن تاجران حجرہ شاہ مقیم چوہدری اشرف کا کہنا ہے اگر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو شٹرڈاؤن ہڑتال کر کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے سامنے دھرنا دیں گے ۔