اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تنخواہوں کے بغیر ملازمت سے فارغ کرنے پر بن لادن کمپنی کے ملازمین کا احتجاج، کئی بسیں نذر آتش

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں 50 ہزار افراد کو نوکریوں سے فارغ کرنے اور کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بن لادن کمپنی کے ملازمین کی بڑی تعداد سڑکوں پر آ گئی اور احتجاجاً کئی بسوں کو نذرِ آتش کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ میں واقع بن لادن گروپ کی ذیلی تعمیراتی کمپنی کے آفس کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں غیرملکی مزدوروں نے شدید احتجاج کیا اور بسوں کو آگ لگادی ہے، سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں جلتی ہوئی بسوں کی دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر فوری قابو پایا۔بن لادن گروپ نے نکالے جانے والے تمام ملازمین کو ملک سے باہر جانے کا اجازت نامہ بھی دے دیا گیا ہے لیکن بعض ملازمین ادارہ چھوڑنے کی بجائے اپنی کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کا مطالبہ کررہے تھے اور اب یہ احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے معاملے کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ بن لادن گروپ میں 2 لاکھ افراد ملازمت کررہے تھے تاہم سعودی عرب کو درپیش مالی مشکلات کے باعث کمپنی نے 25 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔