اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم نےاپوزیشن کے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کواین آراو کے لیے دباؤ کا حربہ قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے اپوزیشن کا واک آؤٹ ظاہرکرتا ہے وہ صرف یہی کام کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن نے پھر واک آؤٹ کردیا، اُس پارلیمنٹ سے جو ٹیکس دہندگان کو سالانہ اربوں روپے کی پڑتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اپوزیشن کا واک آؤٹ دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آراولیا جاسکے، نیب میں کرپشن کیسزمیں احتساب سے بچا جاسکے، نیب کیسزکو تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور آصف علی زرداری کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔وفاقی وزیر کے تقریر شروع کرتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا لیکن فیصل واوڈا نے اپنی تقریر جاری رکھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران کہنا تھا کہ جب بھی ان کے مقدمات کھلتے ہیں، یہ سب آپس میں مل جاتے ہیں۔