اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سانحہ ساہیوال،وزرا کی بغیر تحقیق بیان بازی اور سی ٹی ڈی کے کردار پر وزیراعظم ناراض، وزرا تحقیقات سے پہلے میدان میں کیوں کودے؟

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پرپنجاب حکومت کے اقدامات اور سی ٹی ڈی کے کردار پر ناراضگی کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ادارے کے لاقانونیت پر مبنی اقدام کادفاع نہیں کرسکتے، وزرا تحقیقات سے پہلے میدان میں کیوں کودے، انکوائری سے پہلے بیانات کیوں دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان ساہیوال واقعے میں پنجاب پولیس بالخصوص سی ٹی ڈی اور پنجاب حکومت کے اقدامات پر سخت برہم ہوئے اور وزرا کی بغیر تحقیقات کے بیان بازی پرناراضی کااظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزرا تحقیقات سے پہلے میدان میں کیوں کودے، انکوائری سے پہلے بیانات کیوں دیئے، پولیس کوایساقدم نہیں اٹھانا چاہیے ، جس سے لاقانونیت کاپہلواجاگر ہو۔وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا حکومت قانون کی حکمرانی اورشہریوں کاتحفظ چاہتی ہے، کسی ادارے کے لا قانونیت پر مبنی قدم کادفاع نہیں کر سکتے۔