اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ایان علی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست مسترد

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج ارشد بھٹہ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے ایان علی کی جانب سے دائرکی گئی تین درخواستوں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست، عدالت میں مستقل حاضری سے معافی اورمقدمہ ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایان علی کوآئندہ تاریخ پرپیش کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ایان علی کے نہ آنے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوگی۔ جب کہ گواہان کو بھی نوٹس جاری کرکے آئندہ تاریخ پرطلب کرلیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ملزمہ بادی النظرمیں کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہے، کرنسی کی ضبطی کلکٹریٹ کسٹم کی سول قانونی کارروائی ہے، ملزمہ دبئی سے علاج کے لئے عمان جاتی ہے، پاکستان کیوں نہیں آسکتی۔ عدالت نے ملزمہ کا عدالت طلبی کا اشتہار بھی جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایان علی کو گرفتار کر کے 15 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضمانتیوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں بھی عدالت طلب کرلیا جب کہ ایان علی کے 5،5 لاکھ کے دونوں ضما نتی مچلکے ضبط کرنے کے لئے ضامن طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزمہ ایان علی کی جانب سے دائرکی گئی تین درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ماڈل ایان علی کو14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیربھٹو ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا اوراس کے پاس سے 6 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔