اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عطا ئی ڈ اکٹر کے غلط انجیکشن لگانےسےمریض جاں بحق ہو گیا

اوکاڑہ (محمد آصف کھو کھر)کے نواحی علاقہ جندران کلاں میں عطائی ڈاکٹر نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔ عطائی ڈاکٹر نادر علی کے پاس محمد یٰسین جسم درد کی گولی لینے گیا مگر عطائی ڈاکٹر نے مریض کے روکنے کے باوجود زبردستی انجیکشن لگا دیا غلط انجیکشن لگنے سے محمد یٰسین کی حالت غیر ہو گئی اور منہ سے جھاگ آنا شروع ہو گئی جس سے مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ عطائی ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں