راولپنڈی: نجی سکول کے سپورٹس گالا میں طلبہ و طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت۔۔۔

راولپنڈی( عامر عباسی سے)راولپنڈی کینٹ کے نجی سکول میں سالانہ سپورٹس گالاکا انعقادکیا گیا۔طلباء و طالبات نے پی ٹی شو اور مارچ پاسٹ بھی کیا جبکہ کھیلوں میں دوڑ کے مقابلے ،رسہ کشی اور مختلف کھیل پیش کئے گئے ۔شرکاء کی تفریح کیلئے گالا میں فوڈ سٹالز اور میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک لیاقت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں جہاں انٹرنیٹ اور موبائل گیمز نے فیزیکلی ایکٹویٹیز کی اہمیت ختم کردی وہاں سکولوں میں ایسی غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ و طالبات کو جسمانی طور پر تندرست رکھنے میں معاؤن ثابت ہونگی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر عابد حسین نجم نے کہا کہ تعلیمی داروں میں کھیل کے فروغ کیلئے والدین اور اساتذہ دونوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ نوجوان نسل پڑھی لکھی ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہو۔ تقریب سے سکول کی پرنسپل صبا ناز و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ شرکاء تقریب نے تمام مقابلہ جات دیکھئے اور ان کو خوب سراہا