اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اوکاڑہ: زاہد نامی قاری کی 3بچیوں کیساتھ فحش حرکات، بچیوں کے شورویلا پر دیہاتیوں نے دھر لیا۔۔۔

اوکاڑہ(آصف کھوکھر سے)اوکاڑہ کے قصبہ اکبر میں دینی مدرسہ کے زاہد نامی قاری کی دو بہنوں سمیت تین طالبات سے نازیبا حرکات۔ دیہاتیوں نے پویس کے ہمراہ قاری کو پکڑ کر حجرہ سے طالبات برآمد کر لی ۔اندراج ِمقدمہ کیلئے پولیس کی ٹال مٹول ۔بچیوں کے ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ ۔قاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ ۔متاثرہ بچیوں کے مطابق قاری زاہد پڑھانے کا بہانہ کرکے مدرسہ سے اپنے حجرہ میں لے جاتا اور فحش حرکات اور بوس وکنار شروع کر دیتا۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز تینوں طالبات معمول کے مطابق مدرسہ میں پڑھنے کے لیے گیں تو قاری زاہد بچیوں کو حجرہ میں لے گیا اور بچیوں سے ناذیبا حرکات کرتے ہوئے انہیں کپڑئے اتارنے پر مجبور کیا طالبات کے شور پر اہل محلہ پویس تھانہ گوگیرہ کولے قاری کے حجرہ میں پہنچے تو پویس نے قاری کو گرفتار کرتے ہوئے تینوں بچیوں کو برآمد کرلیا ۔ورثاء نے احتجاج کرتےہوئے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ تھانہ گوگیرہ پویس کو ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا پابند کیاجائے اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔