سیالکوٹ میں چورپولٹری شاپ کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی اشیا لے کر فرار

سیالکوٹ میںچوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ، چور پولٹری شاپ کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی اشیا لے کر فرار۔اے ایس پی سٹی سرکل کے دفتر سے دس قدم کے فاصلے پر نامعلوم چورپولٹری شاپ کے تالے توڑ کر نقدی اور گوشت لے کر فرار ہو گیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیوز الرٹ نے حاصل کر لی ہے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فوٹیج میں چہرہ واضح نظر آنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔۔

عدیل ولی ۔۔۔نیوز الرٹ۔۔ سیالکوٹ