اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ورکشاپ پر کھڑی گاڑی میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

گجرات :عید گاہ مسجد کے قریب سی این جی ورکشاپ پر کھڑی گاڑی میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا. دھماکہ اور آگ کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے سی این جی ورکشاپس پر کسی بھی ایمرجینسی سے نپٹنے کیلئے کوئی آلات موجود نہیں ہیں جبکہ سوشل سیکورٹی کا کردار گجرات میں نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہےیاد رہے کہ سابقہ ادوار میں بھی گاڑیوں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور حکومت کی طرف سے چند روز سختی کے بعد پھر سے ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں میں دوبارہ گیس سلنڈر لگا لیتے ہیں جس سے ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

سید عابد شاہ۔۔نیوز الرٹ۔۔گجرات

کھڑی گاڑی میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی…FAISAL

گجرات: کھڑی گاڑی میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔..مزید جانیئے سید عابد کی اس رپورٹ سے

Gepostet von News Alert Gujrat am Sonntag, 17. Februar 2019