لالہ موسیٰ میں جانباز ٹیم کی جانباز پریڈ،25سے زائد جوانوں کی شرکت، مختلف مظاہرے۔۔!

لالہ موسیٰ(فرقان علی سے)357ائیر ڈیفنس جانباز ٹریننگ ٹیم کی بیٹری 264 کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور بریگیڈیر ندیم سہیل این جی 30 کور نے خصوصی شرکت کی۔پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں کیا گیا تقریب میں مہمانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء اور شہریوں نے شرکت کی تقریب میں جانباز فورس کے جوانوں نے بہترین پاسنگ آوٹ پریڈ کا مظاہرہ کیا ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور بریگیڈیر ندیم سہیل نے پریڈ کا معائینہ کیا اور شاندار پریڈ پر جوانوں کو شاباش دی پریڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گے جانباز فورس کی تقریب میں 25 کے قریب جوانوں نے حصہ لیا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کے عزم کو دہراتے ہوا تقریب میں مہمان خصوصی بریگیڈئیر ندیم سہیل نے جوانوں سے حلف بھی لیا حاضرین محفل نے تالیاں بجا کر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں دوران ٹریننگ کی جانے والی مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مہمانوں میں اے سی کھاریاں اور وائس چیئرمین بلدیہ شیخ خالد محمود سمیت دیگر فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔