اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم لندن کے 8 کارکن گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن گروپ سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رینجرز ہیڈکواٹرز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں امن قائم ہوا لیکن ملک دشمن عناصر کو کراچی کا امن قبول نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا مقصد کراچی کی صورتحال کو خراب کرنا تھا۔کرنل فیصل نے کہا کہ گزشتہ دنوں شہر میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد پر بم دھماکا ہوا جب کہ پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے نیو کراچی میں یونین کونسل دفتر پر حملہ ہوا جس کے بعد رینجرز کی انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔رینجرز ترجمان نے کہا کہ آصف پاشا نے بانی ایم کیوایم کی ہدایت پر ٹارکٹ کلنگ کی ٹیم بنائی اور ٹارگٹ کلر بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر کام کرتے تھے جب کہ ملزمان بیرونِ ممالک کے نمبرز استعمال کرتے تھے۔کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی سرپرستی سلیم بیلجیئم کرتا تھا اور سلیم بیلجیئم نے ہی نامعلوم افراد کے موبائل نمبرز آصف کو فراہم کئے جن کے درمیان گفتگو کوڈ ورڈز میں ہوتی تھی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسلحہ بھی کوڈ ورڈز میں ایک دوسرے کو فراہم کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد پر دیسی ساختہ بم کی تیاری اور ریموٹ کے ذریعے دھماکے کا بھی انکشاف کیا۔کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار پر بم حملہ کرنا تھا جو ناکام بنادیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے پریس کانفرنس میں ملزمان کی واٹس ایپ کالز بھی سنوائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں گلستان جوہر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے منعقد کیے گئے محفل میلاد پر کریکر حملہ ہوا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔دسمبر میں ہی کراچی کے علاقے گلبہار عثمانیہ سوسائٹی میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔