اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مریم نواز شریف سے ملاقات کرکے خوشی ہوگی

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب بہت بیمار لگ رہے ہیں، انہیں علاج کی سہولت دی جائیں، کسی عام قیدی کیساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونی چاہیئے، میاں صاحب تو تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے لیے آج کا دن تاریخی تھا۔ کچھ عرصے سے باہر تھا، تو پتا چلا کہ ان کی طبعیت خراب ہے۔ ملاقات میں زیادہ تر بات چیت میاں صاحب کی صحت سے متعلق ہوتی رہی۔ نواز شریف سے ملاقات میں میثاق جمہوریت پر بھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تین بار کے وزیراعظم جیل میں بیمار پڑے ہیں، نواز شریف سے ملاقات میں وہ کافی بیمار لگے، نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، نواز شریف بھی طبی سہولیات مانگ رہے ہیں جو ان کا حق ہے۔ دل کے مریض کا علاج تناؤ میں نہیں ہوتا، یہ ایک طرح کا تشدد ہے۔صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں بلاول نے کہا کہ ملاقات میں زیادہ تر توجہ ان کی صحت دریافت کرنے پر رہی، وہ اپنے اصولوں پر قائم ہیں، تاہم پارلیمںٹ نظام کو کمزوریوں سے نکالنا ہوگا، نواز شریف سے متعلق لوگ سازشیں کر رہے ہیں۔ ڈیل سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر پر تنقید سے متعلق بلاول بھٹو نے وزیر خزانہ اسد عمر کو پڑھا لکھا جاہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر پڑھے لکھے جاہل ہیں، اسد عمر نے میری تقریر پر تنقید کی، حالانکہ میری تقریر سے زیادہ ان کی اپنی تقریر انگریزی میں تھی، اسد عمر سیاست میں منافقت نہ کریں۔مریم نواز شریف کے ساتھ مل کر سیاست کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف سے ملاقات کرکے خوشی ہوگی، تاہم ابھی وہ اپنے والد اور سیاسی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم جب بھی موقع ملا ان سے ضرور ملاقات کرنا چاہوں گا اور اس میں کوئی برائی نہیں۔گفت گو کے دوران جیل کے پاس گزرتی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آواز پر بلاول خاموش ہوئے اور پھر ہنس پڑے۔