اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میچ میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کروں

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں ہونے پر خوشی ہے۔ آج ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کروں گا۔انتظامیہ امور اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ پی ایس ایل کا دوسرا فائنل کراچی میں کھیلا جا رہا ہے، اُمید ہے جلد بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی چیف کو ملک میں کھیلوں کی سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ فو کا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان آج 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔