اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,302FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاک فضائیہ کا لٹل ڈریگن

1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے کم وقت میں دشمن ملک بھارت کے 5 طیاروں کو زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔ستمبر 1965ء کی جنگ میں عددی برتری رکھنے والے دشمن ملک بھارت کے خود ساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا تین مختلف محاذوں پر ٹاکرا ہوا تھا، ان ہوائی معرکوں کے دوران کچھ ایسے واقعات جنگی تاریخ کا حصہ بن گئے جس کی دنیا بھر کی جنگی ہوا بازی میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔یم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن ملک بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو پے درپے اپنے لڑاکا طیارے سیبر 86 کی گنوں سے نشانے پر رکھنے کے بعد زمین بوس کردیا تھا۔ ایم ایم عالم کا جنگی ہوا بازی کا کارنامہ آج بھی سننے والو ں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتا ہے۔ایم ایم عالم نے ایک ہی وقت میں جن 5 بھارتی ہنٹر طیاروں کو خاک چٹائی وہ ایم ایم عالم کے اپنے جنگی جہاز سیبر 86 سے کئی گنا زیادہ برق رفتار اور جنگی صلاحیتوں کے حامل تھے، ان ہی غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر انھیں فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔ایم ایم عالم نے 65ء کی جنگ میں مختلف محاذوں پر کل 11 بھارتی طیاروں کو تباہی سے دوچار کیا جن میں 9 مکمل طور پر تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ گیارہ بھارتی ترنگے ان کے جہاز کی باڈی پر نمایاں دکھائی دیتے تھے۔یاد رہے کہ ایم ایم عالم کو وطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ستارہ جرأت سے نوازا گیا، 18 مارچ 2013ء کو طویل علالت کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے جب کہ انہیں ماڑی پور میں پی اے ایف بیس مسرور کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوم ایم ایم عالم کی چھٹی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پاک فضائیہ کی تاریخ میں انکی پیشہ ورانہ مہارت کا کوئی ثانی نہیں، جنہوں نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے تھے۔