اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیوزی لینڈ میں گن کنٹرول پر کابینہ متفق

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ اُن کی مخلوط حکومت اس پر متفق ہے کہ گن کنٹرول کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کی کابینہ نے گن کنٹرول میں مزید سختی کا عندیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ دستیاب ہتھیاروں کو محدود کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز کا بھی کہنا ہے کہ اس مناسبت سے مخلوط حکومت نے متفقہ طور پر جو فیصلہ کیا ہے وہ وقت کی ضرورت ہے۔ ونسٹن پیٹرز کی سیاسی جماعت ماضی میں گن کنٹرول کو سخت کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔

اس کنٹرول کی ضرورت جمعہ پندرہ مارچ کو دو مساجد پر ایک آسٹریلوی شہری کی فائرنگ سے پچاس افراد کی ہلاکتوں کے بعد محسوس کی گئی ہے۔