اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے، قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے حصول کو یقینی بنایا، اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتےہیں اس نےآزادی جیسی نعمت عطاکی، آج آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہے، پوری قوم تجدید عہد کے ساتھ یوم پاکستان منارہی ہے۔ آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی ومالی قربانیاں دی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں ہم لڑائی پر یقین نہیں رکھتے، ہم مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت بھی حقائق کوتسلیم کرے، ہم نے بہترین حکمت عملی سے بھارت کو جواب دیا، ہم پُر امن قوم ہیں لیکن اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔