شہباز شریف کو بیرونِ ملک جانے کا پروانہ مل گیا

مستند ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جس کے بعد شہباز شریف نے لندن جانے کا پلان بنا لیا ہے۔ وہ چند روز تک لندن روانہ ہوں گے جہاں جانے کا مقصد بیمار پوتی کی عیادت بتایا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سےنکال دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف چند روز میں لندن روانہ ہوں گے جہاں ان کی بیمار پوتی زیر علاج ہیں، ن لیگی رہنما کی لندن روانگی کا مقصد پوتی کی تیمارداری بتایا گیا ہے۔