بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانوی شہری رہائشی اجازت نامے حاصل کر سکیں گے

جرمنی کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اگر برطانیہ یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج کرتا ہے تو اس صورت میں جرمنی میں کام کرنے والے برطانوی شہری رہائشی اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی میں مقیم برطانوی شہری اپنے رشتہ داروں کے لیے بھی ایسے رہائشی پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ برطانوی اخراج کے بعد کے ابتدائی تین مہینوں میں صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو گی۔ برطانیہ بارہ اپریل کو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے والا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ نے ابھی تک بریگزٹ ڈیل کی توثیق نہیں کی ہے۔