اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں مشرقی اور مغربی سرحدوں پر صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم کو بریف کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔