اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیب کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے نیب ٹیم کو گھر میں داخلے سے روک دیا، نیب ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے جہاں نیب ٹیم اور سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز گھر میں موجود ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے نیب نے بغیر سرچ وارنٹ چھاپہ مارا ہے، حکومت نے بہت غلط کام کیا، حکومت نے پورے ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ادھر مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے گھر پر نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا نیب نے پیشگی اطلاع کے بغیر اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

دوسری جانب نیب کے چھاپے کی اطلاع کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد رہائش گاہ 96 ایچ کے باہر پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا جبکہ نیب کی گاڑیوں کو بھی روک دیا۔نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی گرفتاری مزاحمت کے پیش نظر نہیںکی گئی۔نیب ٹیم کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام ہیں اور ان کے خلاف نیب کے پاس ثبوت موجود ہیں۔