اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ پولیس کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

سندھ میں خطرناک دہشت گردوں سمیت مفرور ملزمان کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی،، کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 50180 ملزمان مفرور قرار،، سندھ پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
رپورٹ کے مطابق سب سے زائد مفرور ملزمان کی تعداد کراچی سے ہے۔ کراچی میں خطرناک دہشت گردوں سمیت 22127 ملزمان مفرور ہیں، لاڑکانہ مفرور ملزمان میں دوسرے نمبر پرہے جہاں 13135 ملزمان مفرور ہیں حیدرآباد میں 6301 سکھر میں 3841، میرپور خاص 742،شہید بےنظیر آباد ڈیویژن میں 3970 ملزمان مفرور ہیں پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کےلئے نادرا کو خط لکھا ہے، اس کے علاوہ مفرور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے ایف آئی اے کو بھی خط لکھا ہے