اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گھوٹکی میں دو مسلح گروپوں میں تصادم، وزیراعلی سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی کے علاقے رانوتی میں دو مسلحہ گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان کی رپورٹس پر برہمی کا اظہار کیاانہوں نے ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات پر پولیس کو باقاعدہ نظر رکھنی چاہئیے مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس مربوط نظام وضع کرے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔