اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ورلڈ بینک کا نیا صدر چن لیا گیا

ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ڈیوڈ میلپاس کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ وہ اس منصب کے لیے واحد امیدوار تھے۔ میلپاس کا انتخاب جم یونگ کم کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد کیا گیا۔

بینک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا کے نائب وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ میلپاس منگل نو اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اسی روز ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی بہاریہ میٹنگ کا آغاز ہو گا۔ میلپاس نے روئٹرز کو بتایا کہ وہ غربت کم کرنے کی بنیادی پالیسی کو مستحکم بنائیں گے۔ گزشتہ تہتر برسوں سے عالمی بینک کا صدر امریکی صدر ہی نامزد کرتا چلا آ رہا ہے۔