ٹو بہ ٹیک سنگھ پولیس کی بروقت کاروائی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (عمران ضیاء) پولیس کی بروقت کاروائی، خطرناک کیمیکل سے تیار شدہ شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر چھ سو سے زائد بوتلوں کے ساتھ ملزم شاہد عرف شادا کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے 323 ج ب میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر کیمیکل سے تیار شدہ شراب کی 600 سےزائد بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزم شاہد عرف شادا کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کیمیکل سے شراب تیار کرکے صوبہ بھر میں فروخت کرتا تھا یاد رہے کہ گزشتہ سال کیمیکل شراب پینے سے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گیے تھے۔۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔۔