کینیڈا سے آنے والے سکھ موٹر سائیکل سواروں کاپاکستان میں کیسا استقبال ہوا ؟

ننکانہ صاحب(چوہدری افضل حق سے)
ننکانہ صاحب میں عبادت کیلئے آنے والےسکھ موٹر سائیکل کلب کینیڈا کے ممبران کا کہنا تھا کہ ہم امن کا پیغام لے کر چلے ہیں تمام ممالک میں ہمیں بہت محبت اور پیار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں دہشت گردی کا بہت پروپیگنڈا سناتھا، لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے، جب ہم ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے تو بارڈر پر ہمارا بہت اچھے طریقے سے ویلکم کیاگیا۔اور ہم بہت ہی پرامن طریقے سے ننکانہ صاحب پہنچے یہاں آکر ہمیں جو محبت، عزت و احترام ملا ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔ انہوں شاندار استقبال کرنے پر حکومت پاکستان ،متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستانی عوام کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری سکھ قوم کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان پرامن اور پیار و محبت کا گہوارہ ہے سکھ قوم بلا خوف و خطر زیادہ سے زیادہ پاکستان آکر اپنی عبادت گاہوں کی یاترا کریں ۔ سکھ یاتریوں نے گورودوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر سکھ یاتریوں کو اعزازی سروپے پیش کیے گئے ۔