اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یہ مقدمے ،یہ پیشیاں، سب رمضان کی برکتیں ہیں

نیوزالرٹ اسلام آباد (شہزاد علی سے)جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور احتساب عدالت پیش ہوگئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ریفرنس کی کاپیاں بنی ہیں کہ نہیں ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کاپیاں آفس میں جمع کرا دی گئی ہیں، تفتیشی افسر سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔جج ارشد ملک نے کہا ریفرنس کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کی جائیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا 28 کاپیاں تیار ہوئی ہیں، باقی کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے۔ وکیل صفائی نے کہا اقبال خان نوری دوسرے ریفرنس میں گرفتار ہیں، زین ملک بون میرو کے مرض میں مبتلا ہیں، حاضری سے استثنی دیا جائے۔ عدالت نے زین ملک کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔پیشی کے بعدآصف علی زرداری نےمیڈیانمائندے نے پوچھاآپ کیا سمجھتے ہی جو کیسسز بنائے گئے ہیں اور پیشیاں ہو رہی ہیںایساکیوں ہے؟ آصف علی زردار ی نے جواب دیا کہ یہ سب مضان کی برکتیں ہیں ۔ایک صحافی نے پوچھا کےاس دفعہ عید کہاں گزاریں گے اس سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہاکے عید وہیںگزاریں گے جہاں جج کہیں گے۔