گوادر کے نجی ہوٹل پہ دہشتگردوں کا حملہ

 گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مبینہ طور پر 5 حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں اور فورسز نے ہوٹل اور ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونج رہی ہیں، جب کہ ہوٹل میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردو ں نے ہوٹل پی سی کے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا، تاہم مہمانوں کو بحاظت نکال لیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرلیا ہے، اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان میں کسی غیر ملکی باشندے کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، ہوٹل میں موجود افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔