اپوزیشن ‘بریگزٹ’ ڈیل کی حمایت کرے

برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بریگزٹ کے ’آخری موقع‘ کے طور پر حکومتی بریگزٹ ڈیل کی حمایت کرے۔ ساتھ ہی مے نے لیبر پارٹی کو یہ پیشکش بھی کی ہے کہ وہ اس بارے میں ممکنہ رائے شماری پر بھی تیار ہو سکتی ہیں کہ آیا برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر ملک میں ایک نیا عوامی ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔ ٹریزا مے نے یہ بات اپنے اس خط میں کہی، جو انہوں نے لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کو منگل اکیس مئی کو لکھا اور جس میں لندن حکومت کے یورپی یونین کے ساتھ طے شدہ بریگزٹ معاہدے کے لیے حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔