اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع سمیت وفاقی وزرا اور حساس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی اجلاس نے خطے کی بدلتی صورتحال اور عالمی حالات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں بھارتی الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایران امریکا کشیدگی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا، ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملکی معیشت اور دیگر درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔