دھندلی زدہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ کیا ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نےبجٹ پر بحث کاآغاز کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی سب سے زیادہ دھندلی زدہ حکومت ہے ،اس دھندلی زدہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ کیا ہے۔جو منی بجٹ یہ لائے اس سے معیشت تباہی کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت 2 منی بجٹ لائی، منی بجٹ سے معیشت تباہی کا شکار ہوگئی، 10 ماہ میں پی ٹی آئی کی کارکردگی نے ان کا پول کھول دیا، جھوٹ اور سچ قوم کے سامنے آچکا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی ارکان کا شور شرابہ، شہباز شریف کی تقریر کے دوران ارکان نے احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔