سردار اختر مینگل نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد سردار اختر مینگل کو اپوزیشن میں شمولیت کیلئے منانے پہنچ گیا، اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہماری شرائط مان لے تو حزب اختلاف میں‌شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی قیادت میں وفد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے اختر مینگل سے ملاقات کی۔ اس دوران پرویز اشرف اور نیئر بخاری بھی ان کے ہمراہ رہے۔ اختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے اپنی شرائط رکھ دیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میرے مطالبات کی حمایت کیلئے معاہدہ کیا جائے، حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی، ہماری شرائط مان لیں تو اپوزیشن میں آنے کو تیار ہیں۔