اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوئی سوچے بھی نہ عوام کے پیسے پر عیاشی کرےگا

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا کسی بھی جگہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا، سب کوواضح کر دیں ، کوئی سوچے بھی نہ عوام کے پیسے پر  عیاشی کرےگا۔ وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ منظور کرانے کیلئے حکمت عملی سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان نے ہدایت کی پنجاب میں عوامی مسائل کےحل کیلئےاقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کسی بھی جگہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا،سب کوواضح کردیں، عوام کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر لگے گا، کوئی سوچےبھی نہ عوام کے پیسے پر کوئی عیاشی کرےگا۔ عمران خان کا کہنا تھا گزشتہ دورمیں دونوں ہاتھوں سےخزانہ لوٹاگیانتائج آج بھگت رہے ہیں، انشااللہ پاکستان بہترسمت میں ہے،جلداثرات سامنےآئیں گے۔ انھوں نے کہا پنجاب میں ترقیاتی اسکیمزپرفوری کام کریں تاکہ عوام کونتائج ملیں، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، تاخیر برداشت نہیں ہوگی، صوبےمیں جرائم کی شرح کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان گھوٹکی سے لاہور کے مختصر دورے پر ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں زمان پارک پہنچے تھے، عمران خان نے آدھا گھنٹہ اپنے گھر اہلخانہ سے ملاقات کی ،اس موقع پرعمران خان نے اپنے ماموں ہمایوں زمان کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت بھی کی جسکے بعد وزیراعظم اپنی رہائش گاہ سے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں پنجاب کی صورتحال امن و امان اورعوام کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق گفتگو ہوئی، ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ترقیاتی اورفلاحی منصوبوں کادائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عام آدمی کے لئے سہولیات کی فراہمی اورشکایات کے ازالے کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔