اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حیدر آباد میں مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 2 افراد ہلاک

حیدر آباد میں مسافر ٹرین کے مال گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو عملے نے 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایس ایس پی ریلوے پولیس شہلا قریشی نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی سے روانہ ہونے والی جناح ایکسپریس معمول کے مطابق اپنے ٹریک پر تھی لیکن مال گاڑی ٹریک سے الٹ گئی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ریلوے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔