اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

8 سال این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا؟

  اسلام آبا د میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت پر وزیراعظم اپنے خیالات کے بارے میں اعتماد میں لیں.وزیراعظم کی تجاویز سامنے آئیں گی تو اپنی جماعت پی پی پی اور اپوزیشن سے بات کریں گے۔میثاق معیشت پر حکومتی آمادگی سے متعلق صحافی کےسوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ اسپیکر کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، اسپیکر کسی جماعت سے نہیں بلکہ نیوٹرل ہوتا ہے۔وزیراعظم کے ایمنسٹی اسکیم اچھوں کے لئے اچھی اور بروں کے لئے بری کے بیان سے متعلق سوال آصف زرداری نے جواب دیا کہ پھر تو ایمنسٹی اسکیم عمران خان کے لئے بری ہوگی۔ این آر او کے بارے میں سابق صدر زرداری نے کہا کہ میں نے 8 سال 3 مہینے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا؟