اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جوہری معاہدے سے نکلناایران کی غلطی ہو گی

فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں انہیں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے خلاف تنبیہ کر دی ہے۔ ماکروں نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل ایران کے صدر حسن روحانی سے پات کرتے ہوئےان پر واضح کر دیا تھا کہ اگر تہران دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکلا، یا اس نے اس ڈیل کی خلاف ورزی کا کوئی اشارہ بھی دیا، تو یہ ایران کی ایک بہت بڑی غلطی ہو گی۔