اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کا کوئی قصور نہیں انھیں عوام کیلئے آواز اٹھانے پر سزا ملی

منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت دونوں اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو 22 کروڑ عوام کی عدالت میں سرخرو کردیا ہے۔ ہمارے کارکنوں کا سر آج فخر سے بلند ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بریت کا فیصلہ قدرت کی طرف سے آیا ہے۔ نوازشریف کا قصور یہ تھا کہ نواز شریف کا کوئی قصور نہیں تھا۔ اسے عوام کیلئے آواز اٹھانے اور ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے پر سزا ملی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرظلم ہوا لیکن وہ سرخرو ہوئے۔ اس ویڈیو کے بعد نواز شریف کو جیل میں رکھنا جرم ہے۔ نواز شریف بیگناہ ہی نہیں بہادر بھی ہیں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، سر جھکا کرجیل چلے گئے ۔ وہ اب پھر وزیراعظم بنیں گے اور پہلے سے زیادہ طاقتور ہوں گے۔


خطاب کے دوران مریم نواز نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آٹا ، دال ، گھی، گیس، بجلی سب مہنگا ہوگیا۔ انیں پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ عوام پرمہنگائی کے پہاڑ توڑنے والا استعفیٰ دے کرگھر جائے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی مگرایسا نہ کرنے والے دیکھ لیں،لاہورسے منڈی بہاؤالدین تک ہرجگہ جلسہ ہے۔ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کرنوازشریف کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں کہ آپ جیت چکے ہیں۔ آج کارکنان نوازشریف کی کی بے گناہی کا جشن منار ہے ہیں۔قومی اسمبلی میں لفظ سلیکٹڈ پر پابندی سے متعلق بھی تنقید کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ اسمبلی میں توپابندی عائد کردی کیا عوام کی زبانوں پربھی پابندی عائد کریں گے۔خطاب کے دوران مریم نواز نے لیگی کارکنوں سے بھی وزیراعظم کے استعفیٰ دینے سے متعلق نعرے لگوائے۔

مریم نواز پانچ گھنٹے تاخیر کے بعد جلسہ گاہ پہنچیں تھیں جہاں کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورسے یہاں تک کا کاسفرڈھائی گھنٹے کا ہے لیکن میں 10گھنٹوں میں یہاں پہنچی۔