اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چور مچائے شور کی فلم 90 دن میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گی

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بعض لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ریلوے کا کوئی افسر سکھر نہیں جانا چاہتا، ولہار اسٹیشن کے قریب افسوس ناک حادثہ ہوا۔ گزشتہ کچھ عرصے میں 3 افسوسناک ٹرین حادثات ہوئے، ٹرین حادثے میں 24 ہلاکتیں ہوئیں، ایک ماہ کے اندر حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کریں گے، ریلوے لوکوموٹیو کے اندر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں ویڈیو کی سیاست ختم ہوگئی، عمران خان ٹرمپ سے ملنے جا رہے ہیں، اللہ خیر کرے دونوں کا مزاج ایک جیسا ہے، ن لیگ کو مریم نواز نے تباہ کیا، یہ بتا دیں کہ ایون فیلڈ فلیٹ کہاں سے آئے، شریف خاندان منی ٹریل نہیں دے سکتا، ملک میں عظیم ججزموجود ہیں جو جمہوریت کو آگے لیکر جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں واحد ہوں جس نے عمران خان کو کہا کہ انہیں باہر جانے دو، عمران خان نے صاف الفاظ میں کہا نہیں ایسا نہیں ہوگا، جو آدمی پیسے دینے کیلئے تیار ہے ہم اس سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ن لیگ کے اندر بھی 2 گروپ ہیں، ایک ڈیل والا اور دوسرا جوڈو کراٹے والا، شہباز شریف اور میری پارٹی ایک ہے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، شہباز شریف کو حمزہ عزیز ہے جبکہ مریم کو نواز شریف، چور مچائے شور کی فلم 90 دن میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔