اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ناصر حسین شاہ کاشاہ پورچاکر کےحادثے میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر حسین شاہ کا  سانگھڑ روڈ پرشاہ پورچاکر میں ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس۔سیدناصر حسین شاہ نےاس المناک حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس افسوس ناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی ہے۔

واضح رہےکہ شاہپور چاکر سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں رکشا ڈرائیور سمیت 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔ امدادی اداروں نے لاشیں کھڈرو اور سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمی ہونے والوں کی طبی امداد فراہم کی گئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور رکشہ کو روند دیا۔