اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان نے تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نئے نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف 3 فضائی روٹ کھلے تھے،تاہم اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ ایوی ایشن حکام نے مزید بتایا کہ سی اے اے کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی کی پابندی تھی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا کہ اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرسکتی ہیں۔ اوور فلائی کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے نئی دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ فروری کے آخر میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد سول ایوی ایشن نے پاکستان کی فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔ کچھ روز بعد جزوی طور پر فضائی حدود کو کھولا گیا اور چند ہفتے بعد مخصوص روٹس پر فضائی حدود پر طیاروں کی آمد و رفت کی اجازت دی گئی۔پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران بھارت کو 60 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔